ویسٹ انڈیز میں تاریخی فتح کے بعد مصباح الحق کی وطن واپسی

ویسٹ انڈیز میں تاریخی فتح کے بعد مصباح الحق کی وطن واپسی

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح کے بعد   مصباح الحق کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور ائررپورٹ  پہنچے تو عثمان واہلہ،ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز ہارون الرشید سمیت دیگر پی سی بی حکام  نے سابق  کپتان مصباح الحق  کا شاندار استقبال کیا۔ قومی ہیروپر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی اور پھولوں کے ہار  بھی پہنائے گئے ۔لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کہا  کافی حدتک مطمئن ہوں کہ اچھی سیریزکھیلی اور  ویسٹ انڈیزکےخلاف سیریزکاآخری میچ ہمیشہ یادرکھوں گا۔ مصباح الحق کا کہنا تھاکہ 

کامیابیوں میں پی سی بی،ٹیم،کوچ اورسلیکٹرزکااہم کردارہےاور کامیابیوں میں اہلخانہ کابھی بڑاکردارہے۔

متعلقہ خبریں