پاکستان میں سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے،وزیراعظم

پاکستان میں سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک: پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستانی معیشت میں اصلاحات لانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ،وزیراعظم نوازشریف

تفصِلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ون بیلٹ ون روڈ پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہہانگ کانگ دنیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جب کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہےان کا کہنا تھا کہ  آج کا پاکستان پر اعتماد اور سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے اور سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اور سرمایہ کاروں کے لئے بہترین ملک ہےحکومت نے سرمایہ کار دوست ماحول کیلئے جامع پلان بنایا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان  اور ہماری معیشت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہےہماری حکومت کی پہلی ترجیح معاشی استحکام تھا اور آج ملک کا جی ڈی پی 3 فیصد سے 5 فیصد تک پہنچ چکا ہے، ۔

متعلقہ خبریں