قابل افسوس بات ہے، آج بھی ان ماؤں کی سسکیاں بہہ رہی ہیں، خورشید شاہ

قابل افسوس بات ہے، آج بھی ان ماؤں کی سسکیاں بہہ رہی ہیں، خورشید شاہ

ویب ڈیسک :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  آرمی پبلک اسکول کا اتنا بڑا سانحہ ہوا لیکن ابھی تک سانحے کا ملزم افغانستان میں ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول سانحہ بہت بڑا حادثہ تھا ، جو دل ٹوٹے ہیں وہ ابھی تک جڑ نہیں سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ان والدین کو جو یقین دہانیاں کرائی گئیں وہ پوری نہیں ہوئیں والدین سے جوڈیشل انکوائری کاوعدہ کیا گیا جو پورا نہیں ہوا، خورشید شاہ نے کہا کہ  معصوم بچوں کی شہادت کے بعد قوم یکجا ہوئی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی  رواج ایکٹ کی مخالفت کرتے ہیں یہ ہمیں بالکل  قبول نہیں، خورشید شاہ کا مزید کہنا تھاکہ زرداری صاحب کیساتھ شہید بچوں کےوالدین سےملاقات ہوئی بھی تکلیف محسوس کی اور بہت زیادہ  دکھی ہوئے، خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ پتاچلے اس اے پی ایس دہشتگردی کے مقاصد کیا تھے

 

متعلقہ خبریں