نواز شریف اور بیٹوں کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

نواز شریف اور بیٹوں کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹے  قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور آفس میں پیش نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اس حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں اور قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک سپریم کورٹ 28 جولائی کو سنائے جانے والے نااہلی کے فیصلے کے خلاف ان کی دائر کردہ نظرثانی اپیل کا فیصلہ نہیں کرتی اس وقت تک وہ نیب تحقیقات کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جمعرات (17 اگست) کی شب جاری ہونے والے بیان میں حکمراں جماعت کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھانواز شریف اوران کے بیٹےنیب لاہور میں پیش نہیں ہوں گے۔

ان کا  کہنا تھا کہ اس حوالے سے شریف خاندان کو نیب کا کوئی سمن موصول نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں 3 اپیلیں دائر کی تھیں جن میں نظرثانی اور ان کی نااہلی کا سبب بننے والے پاناما کیس کے فیصلے پر مزید عمل درآمد کو روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں