وزیراعلیٰ کیخلاف کیس الیکشن کمیشن بھیجا جائے،ضیا اللہ آفریدی

وزیراعلیٰ کیخلاف کیس الیکشن کمیشن بھیجا جائے،ضیا اللہ آفریدی

ویب ڈیسک:ضیااللہ آفریدی نے وزیر اعلیٰ کیخلاف درخواست اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کے پاس جمع کرادی

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی کو جمع کرادی۔

ضیاءاللہ آفریدی نے اپنی درخواست میں کہا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف ایکشن لے کر کیس الیکشن کمیشن بھیجا جائے،

سابق صوبائی وزیر نے درخواست میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کیسے کہہ سکتے ہیں انکےپاس دیگرپارٹیوں کے اراکین کی حمایت بھی ہے،

صوبائی حکومت کو 69 ارکان کی حمایت حاصل ہےاور وزیر اعلیٰ دعویٰ 75 کا کررہے ہیں،

ضیاء اللہ آفریدی کا الزام ہے کہ وزیراعلیٰ نے دیگرجماعتوں کے اراکین کو خریدنے کا بازارگرم کررکھا ہے،

متعلقہ خبریں