بلوچستان میں برف باری کا سلسلہ جاری , لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

بلوچستان میں برف باری کا سلسلہ جاری , لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

ڈیسک:   بلوچستان میں  برفباری کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان کےضلع ہرنائی اورزیارت میں برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں۔ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا  ہے۔

بلوچستان میں برف باری کےباعث بند سڑکوں کی بحالی کاکام جاری ہے،ہرنائی ،کوئٹہ اور زیارت شاہراہ پانچ دن سے بند ہونے کی وجہ سے شدید سردی میں شہریوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہناہےکہ سڑکوں کی بحالی کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ آج سےہیلی کاپٹر کےذریعےاشیائے خورونوش اورامدادی سامان پہنچایاجائےگا۔

چمن کوژک ٹاپ پر دو روز کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہواتو کوژک ٹاپ کو ہیوی ٹریفک کے لیے بندکردیاگیا ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کےمطابق جہاں بذریعہ سڑک رسائی ممکن نہیں ان علاقوں میں آج سےہیلی کاپٹر کے ذریعے اشیائے خورونوش اور دیگر امدادی سامان پہنچایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں