روس کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کےبارے میں کوئی خفیہ معلومات نہیں ، صدر پیوٹن

روس کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کےبارے میں کوئی خفیہ معلومات نہیں ، صدر پیوٹن

ڈیسک:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے   روس پر لگائے گئے  الزامات  بے بنیاد   قرار دیتے ہوئے  کہا کہ روس کے پاس امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کسی قسم کی خفیہ معلومات نہیں  ہیں۔

ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہاکہ  ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سےگزشتہ دنوں ایسی خبریں شائع ہوئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن ٹیم نے روس کے ساتھ ساز بازکررکھی تھی کیونکہ روس کے پاس ٹرمپ کی قابل اعتراض ویڈیوز ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان الزامات کی تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان خبروں کے پیچھے ایک سابق برطانوی جاسوس ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ شائع ہونے والی دستاویزات جعلی ہیں اور ان کا مقصد منتخب صدر کے قانونی جواز کو نقصان پہنچانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  جب ٹرمپ ماسکو آئے تب وہ سیاسی شخصیت نہیں تھے، ہم کو  یہ تک معلوم نہیں تھا کہ ان کے سیاسی عزائم ہیں۔

متعلقہ خبریں