پوری امید ہے کیس میں انصاف ہوگا، شیخ رشید

پوری امید ہے کیس میں انصاف ہوگا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہناہےکہ پاناماکیس دنیا کادلچسپ ترین کیس بنتا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے آپ پرمنی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہ مخدوم علی خان میرے خیال میں کل تک دلائل مکمل کریں گے،بچے پیسے کیسے لےکر گئے،کاروبار کیسے کیا پھراس پردلائل شروع ہونگے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ پوری امید ہے کیس میں انصاف ہوگا،انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کیس اس مہینے کے آخر تک ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں