عمران خان کا بچپن کا خواب وزیراعظم بننا پورا نہیں ہوگا،خواجہ سعد رفیق

عمران خان کا بچپن کا خواب وزیراعظم بننا پورا نہیں ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ڈیسک:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے،خواب میں بھی نظرآتے ہیں، عمران خان کا بچپن کا خواب وزیراعظم بننا پورا نہیں ہوگا۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا والوں کی خدمت نہیں کریں گے بلکہ وہ اداروں کو دباؤ میں لانے کی سازش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جانتے ہیں 2018میں لوگ نوازشریف کوووٹ دیں گے۔اسی  لئے یہ لوگ واویلا  مچا ر ہے ہیں ۔

عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق   سنجیدہ نہیں  ہیں ۔ 

عمران خان اصل کام نہیں کرتے صرف دحرنے دیتے ہیں   عمران خان اپنے کے پی کے پر توجہ دے۔ 

انہوں نے کہا کہ  سراج الحق   اس وقت کہاں تھے  جب خیبرپختونخواہ میں انصاف کچلا جا رہا تھا اور ان کا وزیر خیبر بینک پر دباﺅ ڈال کر لوٹ مار کر رہا تھا ۔

متعلقہ خبریں