نائجیرین فضائیہ کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری،درجنوں شہری ہلاک200 زخمی

نائجیرین فضائیہ کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری،درجنوں شہری ہلاک200 زخمی

ڈیسک:نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کر کے 52 عام شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں غلطی سے حملہ کرکے 52 عام شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ 200 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

یہ حملہ نائجیریا اور کیمرون کی سرحد کے قریب کیا گیا جہاں فوج بوکوحرام کے  جنگجوؤں سے لڑ رہی ہے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل لکی ارابور نے کہا کہ جیٹ طیارے کے ہواباز نے غلطی سے یہ سمجھ لیا کہ وہ جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں بوکوحرام کے جنگجو جمع ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں