چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن انتقال کرگئے

چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن انتقال کرگئے

ڈیسک: چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن82برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،انہوں  نے آخری بار 1972 میں چاند پر قدم رکھا تھا۔

امریکی شہر شکاگو میں پیدا ہونے والے کیپٹن جین سرنن پیشے کے لحاظ سے امریکی بحریہ کے ایوی ایٹر تھے۔1963 میں ناسا نے جین سرنن کو اپنے خلائی مشن کے لئے منتخب کیا تھا۔

جین سرنن کا شمار ان تین افراد میں ہوتا ہے جو دو بار چاند پر گئے،پہلی بار انہوں نے 1969 میں چاند پراس وقت قدم رکھا تھا، جب وہ  اپالو ٹین مشن کا حصہ تھے جس نے چاند کی سطح پر50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی  تاہم وہ چاند پراترےنہیں۔

اور پھر تین سال بعد 1972 میں جین سرنن اپالو سیونٹین مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے نہ صرف چاند پر اترے بلکہ وہاں تین دن بھی گزارے۔

سال 1972 کے بعد سے کوئی شخص چاند پر نہیں گیا۔سرنن چاند کے سفر سے قبل 1966  اور 1969 میں میں دو بار خلا میں بھی جاچکے ہیں۔

وہ 1976 میں ریٹائر ہوگئے تھے اورانہوں نے اپنی زندگی پر دستاویزی فلم بھی بنائی تھی۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے جین سرنن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں