بالی ووڈ اداکار سلمان خان غیر قانونی ہتھیار کے استعمال کے کیس میں بری

بالی ووڈ اداکار سلمان خان غیر قانونی ہتھیار کے استعمال کے کیس میں بری

ڈیسک:جود ھ پور کی عدالت نے سلمان خان کوغیر قانونی ہتھیار کے استعمال کے کیس سے بری کردیا ۔

جودھ پور کی سیشن کورٹ میں سلمان خان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو ثبوتوں کی کمی پر عدالت نے کیس سے بری کیاگیا۔

سلمان خان کے وکیل کے مطابق ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس سے ثابت ہو کہ سلمان خان نے ہرن کا شکار ان غیر قانونی ہتھیار سے کیا ہو۔

 واضح رہے کہ سلمان خان کے خلاف 1998 میں غیر قانونی ہتھیار سے کالے ہرنوں کے شکار کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں