تیسرا ون ڈے،کھلاڑی جیت کیلیے بھر پور کوششش کریں ،سیریز میں گنوانے کے لئے ہمارے پاس کچھ نہیں، مکی آرتھر

تیسرا ون ڈے،کھلاڑی جیت کیلیے بھر پور کوششش کریں ،سیریز میں گنوانے کے لئے ہمارے پاس کچھ نہیں، مکی آرتھر

ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی جیت کیلیے سر دھڑ کی بازی لگادیں کیونکہ ہمارے پاس ہارنے کیلیے کچھ بھی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے پرتھ میں تیسرے ون ڈے کے لئے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے

کوچ مکی آرتھر نے  کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیریز میں گنوانے کے لئے ہمارے پاس کچھ نہیں، ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔

ون ڈے  فارمیٹ کے کپتان اظہرعلی ہمسٹرنگ انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔حفیظ ایک بار پھر کپتانی اور بیٹنگ میں خود کو منوائیں گے۔

پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ میں  کھیلا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں