جاوید ہاشمی کا عمران خان کو مذاکرے کا چیلنج کہتے ہےعمران خان نے شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنی میں لگایا

جاوید ہاشمی کا عمران خان کو مذاکرے کا چیلنج کہتے ہےعمران خان نے شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنی میں لگایا

ڈیسک:سنئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر عمران خان کو مذاکرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ پاناما کیس پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے عوام دیکھ لے گی کہ کون کھرا ہے اور کون جھوٹا، عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا پیسہ آف شور کمپنی میں انویسٹ کیا مگر تفصیلات ابھی تک  نہیں دی ۔

 ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر ساست دان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا پیسہ آف شور کمپنی میں انویسٹ کیا، تاہم عمران خان نے پیسہ آف شورکمپنی میں لگانے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر انہوں نے خواجہ آصف کی بے عزتی کی جس پر وہ  بہت شرمندہ ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں  ایک ایک لفظ کاذمہ دارہوں،سزا بھی بھگتنے کو تیارہوں ،اگر   عمران خان مجھے بلائیں اور میڈیا کے سامنے بیٹھ کر بات کریں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ خدشہ ہوا تھا اس لئے دھرنے سے الگ تھا، 126 دن کیوں بیٹھے رہے، پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، جتنی باتیں میں نے کی ہیں وہ سب عمران خان سے سن کرکی ہیں ، مسلم لیگ ن سے کوئی واسطہ اور رابطہ نہیں۔

متعلقہ خبریں