مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی میجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی میجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے میجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کیمطابق مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات ایک بھارتی سپاہی نے اپنے میجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ دونوں کا تعلق راشٹریہ رائفلز آرمرڈ کور سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق میجر نے سپاہی کو دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹا اور اس سے فون چھین کر توڑ دیا جس پر سپاہی نے میجر  کو پانچ گولیاں مار دیں۔

متعلقہ خبریں