افغانستان،صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ

افغانستان،صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ

ویب ڈیسک :افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں چار حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکواٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔افغان پولیس اور فورسز کی جانب سے فوری  جوابی  کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے ۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے  حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل افغانستان کے صوبے بلخ میں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں 7امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ جوابی فائرنگ میں افغان فوجی مارا گی۔

واضح رہے کہ رمضان کے مہینے  میں یہ افغانستان میں یہ دہشت گردی کا چوتھا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں