کشمیری عوام میچ میں پاکستان کو سپورٹ کررہی ہے ، مشال ملک

 کشمیری عوام میچ میں پاکستان کو سپورٹ کررہی ہے ، مشال ملک

ویب ڈیسک:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے   کہ پاکستان کی عوام میں جیت کا جذبہ ہے کشمیری عوام میچ میں پاکستان کو سپورٹ کررہی ہے

مشال ملک نے کہا ہے کہپاکستان کی عوام میں جیت کا جذبہ ہے  کشمیری ہمیشہ پاکستان کی فتح کےلیے دعا گو ہیں کشمیریوں کی طرف سے بہت دعائیں ہیں کہ پاکستان جیت جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی یونیورسٹیوں میں پاکستان کے حامی کشمیری طلبہ پرتشددکیا جاتا ہے ،میچ میں پاکستان کا نعرہ لگانےوالے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔مشلا ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج ڈرپوک ہے کشمیریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کر رہی ہے حریت رہنماوں کو بھارت نے قید کر رکھا ہے ،کشمیر میں بھارتی افواج کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ مشال ملک  کا مزید کہنا تھا کہ اوول میں سیاہ جھنڈے بھی لہرائے جائیں گے۔اوول میں سیاہ جھنڈے لہرانےکا مقصد بھارتی درندگی کے خلاف احتجاج ہے ۔

متعلقہ خبریں