شوال کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

شوال کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے  کہا ہے کہ شوال چاند  جون کو ملک کے مختلف حصوں میں چاند دکھائی دےسکےگا۔

عید کا ہے سب کو انتظار، محکمہ موسمیات نے  بھی  شوال  کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ظاہر کردیے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نےوزارت مذہبی امور کو خط لکھ دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ  ‏ شوال کےچاند کی پیدائش 24جون کو صبح 7 بجکر31 منٹ پرہو جائیگی  اور ‏سائنس کی رو سے شوال کا چاند 25 جون کی شام دکھائی دےسکےگا۔ محکمہ موسمیات

‏ کے مطابق ملک کے زیادہ ترحصوں میں25جون کوموسم صاف یاجزوی ابرالودرہےگا اور شوال کی چاند کی عمر25 جون کو غروب آفتاب کےوقت 36گھنٹوں سےزائدہوگی ۔‏سائنس کے ڈیٹا کے مطابق عید الفطر 26 جون کو ہو گی. محکمہ موسمیات نے لکھا ہے کہ 25 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں چاند دکھائی دےسکےگااور ‏ شوال کے چاند کی عمر25 جون کو غروب آفتاب کےوقت 36گھنٹوں سےزائدہوگی۔

متعلقہ خبریں