آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ،بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ،بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت

ویب ڈیسک : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے  بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنا کسی کے ہاتھ میں نہیں۔مضبوط بولنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اتریں ہیں۔اورانڈیا کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہےان کا کہنا تھا کہ 300 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کو کمزور نہیں لے رہے ہیں پچ فریش ہے ۔ فائڈہ لینے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2017کا فائنل لندن کے اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،رومان رئیس کی جگہ محمد عامر دوبارہ ٹیم کا حصہ بنیں ہیں۔

 

متعلقہ خبریں