بھارت کو عبرتناک شکست ،پاکستان ،،،،کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

بھارت کو عبرتناک شکست ،پاکستان ،،،،کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

ویب ڈیسک :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180رنز کے بڑے مارجن سے شکت دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اوول گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ اوور میں 339 رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 114 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جبکہ محمد عامر اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فخر زمان کو مین آف دی میچ جبکہ حسن علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیاجبکہ حسن علی پلئیر آف دی سیریز، شیکھر دھون بیٹسمین آف دی سیریز جبکہ حسن علی بائولر آف دی سیریز قرار پائے۔

 

متعلقہ خبریں