اسپاٹ فکسنگ میں ملوث غلطی نہیں،جرم ہے،محمد حفیظ

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث غلطی نہیں،جرم ہے،محمد حفیظ

ویب ڈیسک:کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں   کے خلاف ایسے فیصلے ہونے چاہئیں جو دوسروں کے لیےمثال بنیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نےکہا کہ پاکستان میں دوبارہ فکسنگ کا آنا افسوسناک ہےجس نے بھی پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا تو اسے معاف نہیں کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

حفیظ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے بعد خود کو فٹ محسوس نہیں کر رہا تھا۔ انجری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، کسی بھی کھلاڑی کیلئے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا۔

اب پوری طرح فٹ ہوں، دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکٹرز نے اعتماد دیا ہے، ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عزت کے ساتھ جب تک کھیل سکا پاکستان کے لیے کھیلوں گا، کرکڑ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں میری پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی ، مختلف نمبرز پر بیٹنگ کی،اپنی بیٹنگ سے ابتدا میں خوش نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں