ڈونلڈ ٹرمپ نےسفری حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کےخلاف اپیل دائرکردی

ڈونلڈ ٹرمپ نےسفری حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کےخلاف اپیل دائرکردی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسفری حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کےخلاف عدالت میں اپیل دائرکردی ۔

تفصیلات کےمطابق امریکہ میں سفری حکم نامے کی معطلی کےخلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپیل ریاست میری لینڈ کی عدالت دائر کی گئی, یہ اپیل محکمہ انصاف کی جانب سے دائر کی گئی ہے.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ سفری پابندیاں ضروری ہیں تاکہ دہشت گردوں کو امریکا سے دور رکھ کر قومی سلامتی کو محفوظ بنایا جاسکے.

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی میری لینڈ نے وفاقی عدالت اور ریاست ہوائی کی ایک عدالت نے ٹرمپ کے اس حکم نامے کو مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدام قرار دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں