پھٹیچر اور ریلو کٹے سن لیں2018 کے بعد بھی نواز شریف وزیراعظم رہے گا،عابد شیر علی

پھٹیچر اور ریلو کٹے سن لیں2018 کے بعد بھی نواز شریف وزیراعظم رہے گا،عابد شیر علی

ویب ڈیسک:وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے پھٹیچر اور ریلو کٹوں کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ   ملک میں انتشار ہو ،یہ لوگب سن لیں نواز شریف  ہمارا وزیر اعظم ہے اور 2018 کے بعد بھی وزیر اعظم رہے گا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عابد شیر علی نے کہا کہ  وزیر اعظم نے ملک کو ترقی دی ،اور ملک کے مخالفین سے یہ ہضم نہیں ہوتا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں ملک ترقی کرے،ان  کا کہنا تھاوزیراعظم نواز شریف بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پر عزم ہیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، یہ پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنا چاہتے ہیں ، ہم سیاسی پھٹیچروں اور ریلو کٹوں کو آئین اور قانون کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شیخ رشید کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مجھےتولال حویلی سےشیخ رشیدکا تابوت نکلتا نظر آرہا ہے،لال حویلی شیخ رشید جیسے ریلو کٹے سے ضرور خالی کرائیں گے

متعلقہ خبریں