الزامات ثابت ہوئیں تو سیاست چھوڑنے کیلئے تیارہوں،اسد قیصر

الزامات ثابت ہوئیں تو سیاست چھوڑنے کیلئے تیارہوں،اسد قیصر

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے اوپر عائد الزامات مسترد کر دیےکہتے ہے کہ اگر ایک بھی الزام سچ ثابت ہو جائے تو وعدہ کرتا ہوں سیاست نہیں کروںگا۔ 

اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ مجھ  پر الزام  لگایا گیا  کہ بنی گالہ میں میرا پلاٹ اور بنگلہ ہے  مجھ پرجتنے بھی الزامات لاگئے گئے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے میں گاؤں میں اپنے ذاتی گھر میں رہتاہوں میرا بھائی بنی گالہ میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے،میری جائیداد الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گذشتہ سال 11 لاکھ روپے ٹیکس دیا نوکریوں سے متعلق بھی بے بنیاد الزامات لگائے گئے الزامات سے متعلق نیب نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا جومیرا 35 کروڑ کا بنگلہ ڈھونڈے گا اس کو گفٹ کردوں گا۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے 100 فیصد اسپیکر کی باتوں پر اعتماد ہے اور عمران خان بھی اسد قیصر کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں کہ کیا کاروبار ہے پیسہ کہاں سے آتا ہے،پرویز خٹک کہنا  تھا کہ  ہمارے پاس ہر طرح کا ریکارڈ موجود ہے کیوں ایسے ناجائز الزامات لگائے جاتے ہیں اسد قیصر کی جو بھی پراپرٹی ہے وہ 2013 سے پہلے کی ہےجس نے بھی جھوٹا الزام لگایا اس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

متعلقہ خبریں