اے این پی کےمرکزی رہنما حاجی محمد عدیل طویل علالت کے بعد پشاور میں انتقال

اے این پی کےمرکزی رہنما حاجی محمد عدیل طویل علالت کے بعد پشاور میں انتقال

مشرق نیوز کے مطابق اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حاجی عدیل 74 سال کی عمرمیں پشاور میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے حاجی عدیل کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر طویل عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز انہیں تکلیف کے باعث سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ  اس دنیا میں  زیادہ دیر نہ رہ سکےاور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ شام 4 بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔

1944 کو پیدا ہونے والے حاجی عدیل کا شمار عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا، انہوں نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ اس موقع پر پاکستان کے تمام سیاسی رہنماوں نے حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کرتے ان کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ خبریں