مقبوضہ کشمیر میں 133 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے

مقبوضہ کشمیر میں 133 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے

ڈیسک:حریت کانفرنس کی اپیل پر سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں سے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروں تک مارچ کیا جائے گا۔ نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماع ہوگا۔

دوسری جانب سری نگر میں بھارتی فوج کی شیلنگ سے زخمی معمر کشمیری غلام محمد خان شہید ہوگئے ، جن کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ8 جولائی سے اب تک بھارتی مظالم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے ۔اور بارہ ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں.

متعلقہ خبریں