برسبین: ٹیسٹ میں اچھے مقابلے کے بعد پاکستان میہچ ہار گیا

برسبین: ٹیسٹ میں اچھے مقابلے کے بعد پاکستان میہچ ہار گیا

ڈیسک: آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 39 رنز سے شکست دیدی

میچ میں اسد شفیق کی کاردگی شاندار رہی، گو کہ انکی اچھی کارکردگی کی وجہ سے پاکستان میچ تو نہ جیت سکا پر میچ کو دلچسپ ضرور بنا دیا۔

اسد شفیق کی شاندار بلے بازی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کئے رکھا۔

برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا پانچواں دن انتہائی دلچسپ رہا،

آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کا ٹیم پاکستان نے 450 رنز تک تعاقب کیا۔

کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے شروع ہوا تو اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،

  پاکستان کو جیت کے لئے 108 رنز درکار تھے جب کہ اس کی دو وکٹیں باقی تھیں۔

میچ کے آخری دن کے آغاز پر بھی اسد شفیق نے شاندار بلے بازی جاری رکھی،

لیکن 137 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو مچل اسٹارک کی  گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔

اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد راحت علی نے یاسر شاہ کو سنگل لے کردیا

مچل اسٹارک کی آخری گیند پریاسر شاہ کے بیٹ سے چھو کر سلپ میں گئی تو وہ اپنی کریز سے باہر نکل گئے،

 اسٹیون اسمتھ نے پھرتی دکھاتے ہوئے گیند وکٹوں پر دے ماری جس سے ان کی ذمہ دارانہ اننگز بھی 33 رنز پر پہنچ کر اختتام پزیز ہوگئی

اور یوں آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ خبریں