سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت

ڈیسک: سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کیس کے حوالے سے اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔

جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری، شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے وکیل کیس سے متعلق اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں