روس اور امریکا کا تعمیری تعلق دنیا کے مفاد میں ہے، باراک اوباما

روس اور امریکا کا تعمیری تعلق دنیا کے مفاد میں ہے، باراک اوباما

ڈیسک:امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکا کو روس کے ساتھ تعمیری تعلقات کی ضرورت ہے، پیوٹن کے دور میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا، فلسطین اوراسرائیل میں زبردستی امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

 امریکی صدر کی حیثیت سے اپنی آخری پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہا کہ روس کےساتھ بہتر تعلقات امریکا کے حق میں ہیں۔ 

اوباما نے کہا کہ انتخابات میں شکست کے بعد ڈیموکریٹس کو اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف کے معاملہ پر روس تعاون نہیں کر رہا تھا، میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امور پر بریفنگ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو میرے احتساب کا پورا حق حاصل ہے، آزاد میڈیا ملک چلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

فلسطین اوراسرائیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل میں زبردستی امن قائم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کسی بھی قسم کا حل مسلط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کیلئے  فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بہت ضروری ہیں۔ ۔

متعلقہ خبریں