عمران خان پہلےکہتےتھےکہ کمیشن بنایاجائےاب اپنےمطالبےسےمکرگئے،دانیال عزیز

عمران خان پہلےکہتےتھےکہ کمیشن بنایاجائےاب اپنےمطالبےسےمکرگئے،دانیال عزیز

ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز  نے کہا کے کہ وزیر اعظم کے خلاف بغیر ثبوت کے  مقدمہ کیا گیا وزیراعظم نواز شریف  کا نام پاناما پیپرز نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کےباہرمسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے    میڈیا سے  باتیں  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں ، عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں  دانیال عزیز نے کہا کہ رپورٹ کے بارے میں بی بی سی خود تحقیقات کر رہا ہے۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نواز شریف تمام کیسز سے عدالتوں سے بری ہوئے، ہم عدالت کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہیں، جس کا جو وکیل ہے وہ اس کا جواب پیش کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کے چارجز ہیں، عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ  ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عدالت کسی دباؤ میں نہیں۔پی ٹی آئی کےعزائم میڈیامہم اورسوشل میڈیامہم سےواضح ہیں۔

کیاہمارےمعاشرےمیں بیٹےاپنےباپ اورباپ اپنےبیٹوں کوتحائف نہیں دیتا،باپ،بیٹوں اوربیٹی کےدرمیان تحائف اورجائیدادمنتقلی ہمارےمعاشرےمیں عام ہے۔

متعلقہ خبریں