ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم ایک بار پھر معطل

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم ایک بار پھر معطل

ڈیسک:کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کی اڑان ایک بار  پھررک گئی۔ ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے عدالتی حکم کے بعد آج ہی دبئی جانے کی خواہشمند ماڈل کو ایک بار پھربیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ وفاق کی درخواست پر ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم معطل کر دیا گیا۔

 سندھ ہائیکورٹ نے  آج منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم  دیا تھا ۔

ڈالرگرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جسٹس احمدعلی شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےفیصلہ سنایا ۔ 

تاہم سندھ ہائیکور ٹ  نے دوبارہ  وفاق کی درخواست پر ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم معطل کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشہور پاکستانی ماڈل ایان علی کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہونے کے بعد ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں