بعض عناصر سی پیک کے بارے میں ابہام پیدا کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،احسن اقبال

بعض عناصر سی پیک کے بارے میں ابہام پیدا کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،احسن اقبال

ڈیسک:منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں مشترکہ تعاون کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے  نے احسن اقبال کہا کہ بعض عناصر ان منصوبوں کے بارے میں ابہام پیدا کر کے پاکستان کی ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی قومی قیادت نے تمام صوبوں ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو اعتماد میں لیتے ہوئے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

پاکستان چین  اقتصادی راہداری کے بارے میں مشترکہ تعاون کمیٹی کے موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں