آج کا پاکستان ہر لحاظ سے بہتراور ترقی کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم نواز شریف

آج کا پاکستان ہر لحاظ سے بہتراور ترقی کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم نواز شریف

ڈیسک:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں ہر لحاظ سے بہتر اور ترقی کرنے والا ملک ہے،دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی پرامن ملک ہے۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کےموقع پر عشایئےسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام اور فوجی جوانوں نے قربانیاں دیں ۔سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے  تباہ کردیئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر کاربند ہے،تھوڑے عرصہ میں  پاکستان دنیاکےترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبےسےخطےمیں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

 پاکستان نے ٹیلی کام کے شعبے میں بےپناہ ترقی کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں