مجھے برا بھلا کہنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ،منی ٹریل دینا پڑے ہو گا ، عمران خان

مجھے برا بھلا کہنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ،منی ٹریل دینا پڑے ہو گا ، عمران خان

ڈیسک: عمران خان نے کہا ہے کہ  نواز شریف نے کہا تھا میں کوئی استثنیٰ نہیں لوں گا ، اب یہ لوگ مختلف آرٹیکل کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا تاثر ہے کہ عمران خان کو برا کہیں تو شائد کیس میں نرمی ہوجائے۔ مجھے برا بھلا   کہنے سے کچھ  حاصل نہیں ہو گا ،منی ٹریل دینا پڑے گی۔انھوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ کہا کہ بیرون ملک ہماری کوئی جائیداد نہیں۔

آپ نے جائیداد تسلیم کی تو بار ثبوت بھی اب آپ کے اوپر ہے۔نواز شریف کا وکیل ایک بھی دستاویز عدالت میں پیش نہیں کرسکا۔

ان کا  کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا میں کوئی استثنیٰ نہیں لوں گا ۔ اب یہ لوگ مختلف آرٹیکل کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں