ہ تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کردی ہے،سعد رفیق

ہ تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کردی ہے،سعد رفیق

ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کردی ہے۔ ہمارے چہرے داغ دار کرنے والے جان لیں کہ دھبے ان پر بھی پڑیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقصد پانامہ کیس پر زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے کسی کو اختلاف کرنا ہے تو کارکردگی پر کرے۔

عدالتی ریمارکس اور سماعت پر تبصروں کو روکا جائے، عدالت کا فیصلہ کسی کے بھی حق میں آئے  سب کو تسلیم  کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیرریلوے نےشیخ رشید سے متعلق سخت الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھےشیخ رشید کے متعلق اتنےسخت الفاظ نہیں استعمال کرنے چاہیے تھے۔

ہم   کسی کے خلاف بات  نہیں کریں گے لیکن کسی نے ہمارے خلاف بات کی تو ہمارے پاس بھی جواب دینے کا حق ہے۔

 ان کا کہناتھاکہ اس خطے میں نوازشریف جیسا تجربہ کار لیڈر موجود نہیں ہے،بے نظیربھٹو بڑی لیڈر تھیں،ان کا خلا آج تک پر نہیں ہوسکا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم ڈٹ کر  مقابلہ کریں گے ،تاہم ہم عدالتی کارروائی پر تبصرہ نہیں کریں گے  یہ غیرآئینی کام ہے کہ ہم عدلات کے کاموں میں دخل اندازی  کریں کیوں کہ عدالت  کا جو کام ہے وہ عدالت ہی کرے گی  ۔   خواجہ آصف نے  کہا کہ پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ ہم اس منزل تک نہ پہنچیں جس کا ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں