اٹلی میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد لاپتا, ہلاکتوں کا خدشہ

اٹلی میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد لاپتا, ہلاکتوں کا خدشہ

ڈیسک:اٹلی کے ایک پہاڑی علاقے میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ایک چھوٹے ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے لگ بھگ 30 افراد لاپتا ہیں۔

اٹلی کے میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی حصے میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے۔عہدیداروں کا کہنا ہے ہوٹل تودے کی زد میں آیا تو اُس وقت ایک اندازے کے مطابق وہاں 30 افراد موجود تھے۔

برفانی تودہ گرنے سے ہوٹل کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقے میں بجھوایا گیا۔

متعلقہ خبریں