پرتھ: آسٹریلیا کی پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست

پرتھ: آسٹریلیا کی پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست

ڈیسک: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر دو ایک کی سبقت حاصل کر لی۔

پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (واکا) گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 264 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 45 اوورز میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 108 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، ٹریوس ہیڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پیٹر ہینڈس کومب نے  82 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کاآغازڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے دونوں اوپنرز کو 45 رنز پر پویلین بھیج دیا، وارنر 39 رنز بنا کر جنید خان جبکہ عثمان 9 رنز بنا کر عامر کا شکار بنے۔کمزور اوپننگ کے باوجود ٹیم آسٹریلیا نے شاندار کھیل کھیلتے ہوئے بعد میں صرف ایک وکٹ گنوائی اور اپنا ہدف با آسانی صرف3وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

متعلقہ خبریں