وزیراعظم نوازشریف کی قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد

وزیراعظم نوازشریف کی قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد

 ویب ڈیسک :مریم نواز نے وزیر اعظم کا قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں وزیر اعظم  نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

 ویڈیو پیغام میں   وزیراعظم  نواز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کامیابی پر قومی ٹیم مبارکباد پیش کی ہے او کہا ہے کہ  پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ وزیراعظم نوزشریف  نے کہا ہے کہ   قومی ٹیم  نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ  رمضان میں قوم کو خوشی کا تحفہ دیا۔ وزیراعظم  نواشریف اپنے ویڈیو پیغام  میں مزید  کہا ہے کہ امید ہے پاکستان ٹیم آئندہ بھی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں