چمن: کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز

چمن: کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز

ویب ڈیسک:پاک افغان گشیدگی کے باعث چمن  کے  علاقے کلی لقمان اور کلی جہانگیر  میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلی لقمان اور کلی جہانگیر علاقوں میں دوبارہ مردم شماری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ  گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا۔

  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان  دیہات میں مردم شماری کا عمل تین دن میں مکمل کیا جائے گا۔

افغانستان کی دراندازی کے باعث مردم شماری روک دی گئی تھی۔اور دونوں علاقے مکینوں سے خالی کرالیے گئے تھے ۔

دوسری طرف پاک افغان سرحد  آج 15ویں روز بھی بند  ہے  باب دوستی کی بندش سے نیٹو سپلائی ، افغان ٹریڈ ٹرانزٹ سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ۔

 سرحد کے دونوں جانب ہزاروں شہری سرحد کھولنے کے منتظر ہیں ۔

متعلقہ خبریں