کلبھوشن کےمعاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے،خورشید شاہ

کلبھوشن کےمعاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے،خورشید شاہ

ویب ڈیسک: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےکہا ہے کہ سجن جندل پاکستان آئے جس کا دورہ حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی  شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں.

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کیس کا فیصلہ پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ   حکومت کو اٹارنی جنرل کو بھیجنا چاہیے تھا  اگر وزیر خارجہ ہوتا تو اپنے فیصلے کرتا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے یہ وزارت اپنے پاس رکھی ہوئی ہے ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم یا ان کے ترجمان نےسجن جندل کےدورے پر کوئی بات نہیں کی سجن جندل پاکستان آئے جس کا دورہ حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم نوازشریف کو اپنی ذمے داری پوری کرنی چاہیے تھی ۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے عالمی عدالت میں وکیل تعینات کیا ہے لیکن فوج کو عدالتی معاملات میں زیادہ تجربہ نہیں ہوتا۔

 

متعلقہ خبریں