ملکی ترقی کےمعاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم نوازشریف

ملکی ترقی کےمعاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم نوازشریف

ویب ڈیسک: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ترقی  کے معاملے پر ملک بھر میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیئے ترقی کی منصوبہ بندی میں عوامی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

اسلام آباد میں  قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف   کا کہنا تھا کہ کہ قومی ترقی کیلئے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں سب پارٹیوں کو مل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیئے ہماری حکومت نےترقیاتی بجٹ میں صوبائی حکومتوں کےحصےمیں 3 گنا اضافہ کیا، وزیراعظم   نے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنےکیلیے اقدامات کررہے ہیں، ایل این جی،کول، ہائیڈل،سولر اور ونڈ کےذریعے توانانی کی ضروریات پوری کررہےہیں، انکا کہنا تھا کہ   ملکی ترقی کےمعاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے   ترقی کی منصوبہ بندی میں عوامی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ، وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں اوردیگرمواصلاتی رابطوں کو جوڑنے کےمنصوبوں اور سی پیک  منصوبے  پر تیزی سے کام جاری ہےپاکستان کی ترقی ہر ایک کی خوشحالی ہے۔

متعلقہ خبریں