ڈان لیکس معاملہ، پہلے پرویزرشیداور اب وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی کو ہٹائے جانے کا امکان

ڈان لیکس معاملہ، پہلے پرویزرشیداور اب وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی کو ہٹائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک:ڈان لیکس کی تحقیقات کے معاملے وزیر اعظم کے مشیر  طارق فاطمی کو  ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈان لیکس معاملے میں  وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاتمی ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق  آئندہ 4 روز میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی جائے گی جس کے بعد طارق فاطمی کو عہدے سے اسی ہفتے  میں ہٹایا جا سکتا ہے۔طارق فاطمی پر شبہ ہے کہ انہوں نے  بغیراجازت متنازع خبر کے مندرجات اپنے طور پر لکھوائے۔

  ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئےنومبر 2016میں 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔جس میں انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹر سروسز انویسٹی گیشن سے ایک ایک رکن شامل کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں