برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

جرمنی میں ایک نامعلوم شخص نے ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا، جس کے نتیجے میں12 افراد ہلاک اور48 زخمی ہوگئے ہیں۔

برلن پولیس کے مطابق مشتبہ ٹرک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی ہلاک ہو گیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق یہ واقعہ درالحکومت برلن کے ایک بازار میں پیش آیا، جہاں کرسمس کے موقع پر خریداری کے ٰلیے رش تھا۔

برلن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

میئر برلن کا کہنا ہے کہ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کو جرمن وزیرداخلہ نے صورتحال پر بریفنگ دے دی ہے۔

اس حملے جیسا ہی ایک اور حملہ جولائی میں فرانسیسی شہر نیس میں ہوا تھا۔

جس میں ایک ٹرک کو لوگوں پر چڑھا دیا گیا تھا۔ اُس حملے میں 84افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واقعہ کے بعد فرانس میں کرسمس بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں