ترکی میں فائرنگ سے روسی سفیر ہلاک

ترکی میں فائرنگ سے روسی سفیر ہلاک

ڈیسک: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر آندرے کارلوف ایک آرٹ گیلری میں منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

کہ اس دوران ان پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

جب کہ فائرنگ سے مزید 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔

روسی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ ،،

ترکی میں ان کے سفیر 62 سالہ آندرے کارلوف شہر کے ایک علاقے سانکیا میں ایک آرٹ نمائش میں شریک تھے۔

 جہاں میڈیا سمیت دیگر افراد کی موجودگی میں ایک مسلح شخص نے تقریر کے دوران سفیر پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

روسی حکومتی ترجمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے سفیر کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ایک اہم فرد قرار دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور خود کو پولیس اہلکار بتا کر تقریب میں شامل ہوا جو سوٹ اور ٹائی میں ملبوس تھا، حملہ آور نے روسی سفیر پر 8 فائر کیے۔

حملہ آور عین سفیر کے پیچھے کھڑا تھا اور اس نے ساری گولیاں سفیر کی پشت پر ہی چلائیں۔

جب کہ اس نے بعض الفاظ روسی زبان میں بھی ادا کیے اور نمائش میں رکھی تصاویر کو توڑ دیا۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور پر بھی فائرنگ کرکے اسے موقع پر ہلاک کردیا۔

یاد رہے کہ جولائی 2013 میں روس اور ترکی کے درمیان شدید تناؤ اس وقت پیدا ہوا تھا ۔

جب شامی سرحد کے پاس ترک جنگی طیارے نے ایک روسی طیارے کو مار گرایا تھا ۔

جس کے بعد ترکی نے روس سے باضابطہ معافی مانگی تھی۔ ۔

اس وقت شام میں روسی افواج کی کارروائیوں اور بشارالاسد کی حمایت کے خلاف ترکی میں کئی مقامات پر عوام کا احتجاج بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں