سریلی آواز اور لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں،

سریلی آواز اور لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں،

ڈیسک:پشتوکی معروف گلوکارہ معشوق سلطانہ 64سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کا رکر دگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

نامور لوک فنکارمعشوق سلطانہ 1952میں خیبرپختونخواہ کےشہرسوات میں پیداہوئی۔

انہوں نے1962 میں ریڈیو پاکستان پشاور سے فنی سفر کا آغاز کیا۔

خوبصورت آواز کی ملکہ معشوق سلطانہ نے پشتو زبان میں بننے والی چند فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

معشوق سلطان نے40 سال تک پشتو موسیقی پرحکمرانی کی اور کئی قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزحاصل کیے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

متعلقہ خبریں