پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش آج سے دوبارہ شروع،

پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش آج سے دوبارہ شروع،

ڈیسک: پاکستان کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔

 پاکستان کے سینما مالکان نے دوروز قبل بھارتی فلموں کی نمائش سے متعلق فیصلہ کرلیاتھا۔

سینما مالکان نے ڈھائی ماہ بعد ازخود عائد پابندی ہٹا دی۔

سینما مالکان کا موقف ہےکہ  سینما انڈسٹری کے مسلسل نقصان کی وجہ سے پابندی ہٹائی گئی۔

سینما مالکان نے بتایاکہ پابندی کے دوران 25 سے 30 کروڑ کا نقصان ہوا۔

انھوں نے مزید کہاکہ پابندی کے باعث سینما اسکرینز 100 سے کم ہوکر65 رہ گئیں۔

ڈھائی ماہ قبل کنٹرول لائن پرکشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی لگائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں