صومالیہ میں دھماکہ‘34افراد ہلاک

صومالیہ میں دھماکہ‘34افراد ہلاک

ویب ڈیسک: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 34افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق   صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشوکےمعروف کاروباری مرکزمیں کار بم دھماکہ اس وقت کیاگیا جب بڑی تعداد میں لوگ مارکیٹ میں موجود تھے۔دھماکے میں کم ازکم 34افراد جاں بحق جبکہ 50افراد زخمی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 8 فروری کو محمد عبداللہ محمدصومالیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے اور ان کے منتخب ہونے کے بعد صومالیہ میں ہونے والا یہ پہلا بڑادھماکہ ہے۔

موغادیشو کے کاروباری مرکز میں یہ دھماکہ دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے نئے صدر کی حکومت کےخلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کےبعد ہوا۔

in  progress

متعلقہ خبریں