بوم بوم آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

بوم بوم آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

ویب ڈیسک:

شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ یہ اعلان انہوں نے پی ایس ایل میچ میں 28 بالوں پر 54 رنز بنانے کے بعد کیا۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اب وہ اپنے پرستاروں کے لئے کھیل رہے ہیں اوراس مقصد کے لئے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرتے رہیں گے۔ وہ 20 سال تک اپنے ملک کے لئے کھیلتے رہے اب ان کی فلاحی فاؤنڈیشن ان کی توجہ کا مرکز ہے۔

شاہد آفریدی 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے اور ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ انہوں نے آخری مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ میگا ایونٹ کے بعد وہ قیادت سے دستبردار ہو کر بطور کھلاڑی ایک آخری میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے رہے۔ لیکن بورڈ اور سلیکٹرز نے انہیں یہ موقع نہیں دیا۔ آفریدی انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اوربنگلہ دیش پریمیئر لیگ سمیت کئی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے کھیل رہے ہیں۔

in  progress

متعلقہ خبریں