ایران امریکا کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں۔۔

ایران امریکا کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں۔۔

ویب ڈیسک: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہناہےکہ امریکہ دھمکیاں دینا بندکرے،ایران گزشتہ 38 سالوں سے پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے ،ایران امریکی دھمکیوں سے کسی بھی طرح ڈرنے والا نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی 53 ویں سیکورٹی کانفرنس میں ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف نے کہاکہ حالیہ بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکہ نئی پابندیاں لگا کر ایران کواشتعال دلاناچاہتاہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر ایران پرامریکہ کی جانب سے مزید پابندیاں لگائی جاتی ہیں تو ایران بھی اس کا بھرپور انداز میں جواب دےگا۔خیال رہےکہ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی نائب صدر مائیک پنس نےاپنے خطاب میں یورپی ممالک سے تعلقات پر بات کی اور اس کے علاوہ انہوں نے ایران کودنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک قراردیا۔

سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے بھی اسی کانفرنس میں ایران کو خطے کے لیے سب سے بڑاخطرہ قرار دیاتھا۔ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہناتھاکہ گزشتہ 38سالوں سے امریکی پالیسیاں ایران کے لیے کبھی دوستانہ نہیں رہیں۔

یاد رہےسال 2015 میں کہ امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما کے دورِ حکومت میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں