انسدادِ دہشت گردی کی عدالتیں سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم

انسدادِ دہشت گردی کی عدالتیں سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ سندھ نے اےٹی سی کی 8 عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دیدی،مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عدالتوں کومنتقل کرنے کا جلد ازجلد نوٹی فکیشن جاری کیا جائے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.

بریفنگ کے دوران وزیر اعلی ندھ کو بتایا گیا کہ  موجودہ حالات میں قیدیوں کو سینٹرل جیل سےکلفٹن لانا خطرناک ہے، روزانہ قیدیوں کوکلفٹن انسداد دہشت گردی عدالتوں میں لایاجاتا ہے.

اجلاس کے دوران تجویز دی گئی کہ اے ٹی سی کی عدالتوں کو سینٹرل جیل منتقل کردیا جائے ۔

موجودہ صورتحال کے باعث وزیراعلیٰ سندھ نے اےٹی سی کی 8عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دیدی، انہوں نے حکم دیا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کوفوری طورپرمنتقل کیا جائے، مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عدالتوں کومنتقل کرنے کا جلد ازجلد نوٹی فکیشن جاری کیا جائے.

متعلقہ خبریں